ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پتورمیں بھی ریت سپلائی نہ ہونے پر عوام پریشان؛ رکن اسمبلی کے سوال کا افسران کے پاس کوئی جواب نہیں؛

پتورمیں بھی ریت سپلائی نہ ہونے پر عوام پریشان؛ رکن اسمبلی کے سوال کا افسران کے پاس کوئی جواب نہیں؛

Tue, 18 Oct 2016 18:50:56    S.O. News Service

پتور :18/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل اور دیگر ساحلی شہروں کی طرح پتور میں بھی ریت سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے غریبوں اور مظلوموں کو کافی تکالیف کا سامنا ہے۔ کئی لوگ ریت نہ ملنے سے گھروں کی تعمیر ادھوری چھوڑ رکھی ہے ، ریت غریبوں  کو ملے ، اس کے لئے کونسا راستہ ہے ؟ یہ سوال کے  ڈی پی کی سہ ماہی میٹنگ میں رکن اسمبلی شکنتلا شٹی نے تحصیل افسران سےپوچھا۔

منگل کو پتور تعلقہ پنچایت ہال  میں رکن اسمبلی شکنتلا شٹی کی صدارت میں کے ڈی پی کی سہ ماہی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں خود رکن اسمبلی نے مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ندی کنارے  جو لوگ گھروں کی تعمیر کررہے ہیں انہیں بھی ریت نہیں مل پارہی ہے، جب کہ بغیر کسی رکاوٹ کے پڑوس کے اضلاع کوریت  سپلائی کی جارہی ہےتو غریبوں کو ریت ملے تو کیسے  ملے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ذمہ داران تحصیل محکمہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو کچھ کان کنی محکمہ کی ذمہ داری بتاتے ہیں۔ ضلع میں منعقد ہونے والی ریت کمیٹی میٹنگ میں رکن اسمبلی کو شرکت کا موقع نہیں ہے ۔ ریت کمیٹی میٹنگ میں شرکت کرنے والے تحصیلدار غریبوں کے مسائل کو مناسب انداز میں پیش کرتے ہوئے ان کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی بات کہی۔ تحصیل افسران نے رکن اسمبلی کے سوال کے وضاحت میں کہا کہ ریت ذخیرہ اور سپلائی کے لئے محکمہ کان کنی کی اجازت لازمی ہے ہمیں کچھ کرنا ممکن نہیں ہے ۔

دیہی پینے کے پانی اور پاکیزگی کے متعلق محکمہ کے افسران نے جانکاری دی کہ پینے کے پانی کے لئے منظور ہوئے 35لاکھ روپیوں میں سے 40کام انجام دئیے گئے ہیں، 4کاموں کو جاری کرنا ممکن نہیں ہوسکاہے،جس کے لئے متبادل کام کے لئے پیش کش کئے جانے کی بات کہی۔ سرکاری اسپتال کے متعلق اپنی بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے افسران کو تاکید کی کہ میسر  سہولیات کو عوام کے لئے مختص کریں ، دلالوں اور ایجنٹ کو موقع نہ دینے کی بات کہی۔


Share: